آئی سی سی نے ایشز سیریز کو کرپشن سے کلیئر قرار دیدیا

12:27 PM, 9 Feb, 2018

دبئی : آئی سی سی نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی ایشز سیریز کو کرپشن سے کلیئر قرار دے دیا. آئی سی سی کے مطابق ایشز سیریز میں فکسنگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا دہرا معیار سامنے آگیا ۔برطانوی اخبار دی سن کے الزامات کی تردید کر دی ۔آئی سی سی نے ایشز کو فکسنگ سے پاک قرار دے دیا ۔
خیال رہے کہ برطانوی اخبار دی سن نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ایشز ٹیسٹ میں فکسنگ کا الزام لگا یا تھا جبکہ آئی سی سی جنرل منیجر اینٹی کرپشن ایلکس مارشل کے مطابق کسی کھلاڑی، کوچ یا ایڈمنسٹریٹر کے خلاف کسی قسم کا ثبوت نہیں ملا اور نہ ہی بکیز کی جانب سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے رابطہ کیا گیا۔
آئی سی سی نے ایشز سیریز کو کلیئر قرار دے دیا.

مزیدخبریں