کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نائب امیر سجنا کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی

12:15 PM, 9 Feb, 2018

پشاور: امیر خان سید عرف سجنا افغانستان میں امریکی ڈورن حملے میں مارا گیا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نائب امیر سجنا کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی۔

ڈورن طیارے نے افغان ضلع برمل کے علاقے مارغہ میں گاڑی پر میزائل فائر کئے۔ اطلاعات کے مطابق ڈرون حملے میں خان سید عرف سجنا کا بھانجہ اور 3 ساتھی بھی مارے گئے۔

یاد رہے 24 جنوری 2018 کو کرم ایجنسی اور شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے سپین ٹل ڈپہ ماموزئی میں امریکی ڈرون حملے میں مبینہ طور پر حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں