لاہور(ندیم میاں)آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کونسی پاکستانی معروف شخصیات ہیں جنہوں نے اپنے خاندان یا رشتے داروں میں شادی کی۔یہاں ہم ایسی 7 شخصیات کا ذکر کرتے ہیں جنہوں نے اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کرنے کیلئے رشتے داروں کا انتخاب کیا۔
شاہد آفریدی
پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بوم بوم کے نام سے شہرت پانے والے شاہد آفریدی جو کہ اپنی جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں نے اپنی کزن سے شادی کی ۔نادیہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی چار بیٹیاں ہیں جن کے نام انشاءآفریدی،اجواءآفریدی،اقصیٰ آفریدی اور اسمارا آفریدی ہیں۔
شائستہ لودھی
مارننگ شو سے شہرت پانیوالی ٹی وی میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی کی پہلی شادی وقار احمد کے ساتھی ہوئی تھی جن سے علیحدگی کے بعد انہوں نے اپنے کزن عدنان لودھی کو اپنا جیون ساتھی منتخب کرلیا۔
ریحام خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی عمران خان سے شادی سے پہلے اپنے کزن اعجاز رحمان سے طلاق ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے عمران خان کو اپنے شریک حیات کے طور پر چنا تھا مگر بدقسمتی سے دونوں کی شادی ایک سال سے زیادہ نہ چل سکی اور عمران خان نے ریحام خان سے زندگی کی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔
نصرت فتح علی خان مرحوم
شہنشاہ قوال اور موسیقی کے بے تاج بادشاہ لیجنڈری استاد نصرت فتح علی خان مرحوم بھی ان شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے اپنوں میں شادی کرنے کو ترجیح دی۔اپنی آواز سے لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ کیلئے امر ہوجانے والے نصرت فتح علی خان نے اپنے چچا کی پوتی کو جیون ساتھی بنایا۔نصرت فتح علی اور ناہید نصرت کی ایک بیٹی ہے جس کا نام انہوں نے ندا فتح علی خان رکھا۔
سعید انور
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیفٹ آرم اوپنر سعید انور نے اپنی کزن سے شادی کی جن کا نام لبنیٰ انور ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے ایک ڈاکٹر ہیں۔یاد رہے کہ سعید انور کی بیٹی بسمہ انور علالت کے باعث 2001 ءمیں انتقال کرگئیں تھی جس کے بعد سابق کرکٹر کا رجحان مذہب کی جانب زیادہ ہوگیا اور انہوں نے داڑھی رکھ لی۔
صنم ماروی
پاکستان کی صوفی سنگر صنم ماروی نے بھی اپنے کزن حامد علی خان کو ہمسفر بنایا جبکہ صنم اور حامد کے تین بچے ہیں۔خیال رہے کہ صنم کی یہ دوسری شادی ہے اور ان کے پہلے خاوند احمد پھریرو کو 2009 ءمیں کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔
بابر خان
پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے اداکار اور ماڈل بابر خان نے اپنی کزن بسمہ سے شادی کی ۔یاد رہے کہ بابر خان کی بھی یہ دوسری شادی ہے جبکہ اداکار کی پہلی بیوی ایک خوفناک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئی تھیں۔