عمران فاروق قتل کیس،بانی متحدہ کی انسداد دہشتگردی عدالت میں طلبی کا نوٹس برطانوی اخبار میں شائع

08:54 AM, 9 Feb, 2018

اسلام آباد:متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہونے کے لئے برطانوی اخبار میں اشتہار شائع کروادیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اخبار میں نوٹس دیتے ہوئے الطاف حسین کو 30 روز میں طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ اشتہار انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کی طرف سے شائع کیا گیا ہے جس میں بانی متحدہ کو مخاطب کرکے کہا گیا ہے کہ وہ اشتہار شائع ہونے کے بعد 30 روز کے اندر عدالت میں اپنی پیشی یقینی بنائیں۔

نوٹس میں الطاف حسین کو مجموعہ ضابطہ فوجداری کے سیکشن 87 کے تحت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں طلب کیا گیا ہے جبکہ اخباری اشتہار میں الطاف حسین کے کراچی اور لندن کے پتے درج کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں