ریاض: متحدہ عرب امارات میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کا کہنا تھا کہ روس نے گزشتہ امریکی انتخابات میں مداخلت کی تھی اور اس بات کے واضح شواہد موجود ہیں تاہم اس مداخلت کے اثرات انتخابات کے نتائج پر پڑے یا نہیں؟ یہ ایک الگ سوال ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مداخلت جمہوریت کے لیے خطرناک ہے جبکہ روس اس سے قبل سرد جنگ کے زمانے میں بھی امریکا اور یورپی ممالک میں رائے عامہ کو تبدیل کرنے کے لیے ایسی مداخلت کی کوشش کرتا رہا ہے۔
سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ روسی صدر پیوٹن جوڑ توڑ کے ماہر شخص ہیں جو خامیوں کو بھانپنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور پھر اسے اپنے استعمال میں لاتے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں