رنبیر اور کترینہ نے ”جگا جاسوس“ کیلئے زندگی کا اہم ترین فیصلہ کر لیا

11:22 PM, 9 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف نے فلم ”جگا جاسوس“ کیلئے اپنی ناراضگی ختم کر کے ایک ساتھ تشہیر کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

ایک دوسرے کے پیار میں مبتلا رہنے والے دونوں فنکاروں میں کافی عرصہ سے ناراضگی چلی آ رہی ہے۔ فلمساز کی خواہش پر دونوں فلم کی تشہیر اکٹھے کرنے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

دونوں نے ذاتی رنجشوں کو فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی آڑے نہیں آنے دیا تھا۔ فلم 7 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں