دبنگ اسٹار سلمان خان نےاداکار ورون دھون کو’’جینز‘‘ کا کارٹن تحفے میں دے دیا

دبنگ اسٹار سلمان خان نےاداکار ورن دھون کو’’جینز‘‘ کا کارٹن تحفے میں دے دیا

09:37 PM, 9 Feb, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی فلم ’’جڑواں ‘‘ کے سیکوئل میں مرکزی کردار کرنے والے نوجوان اداکار ورون دھون کو’’جینز‘‘ کا کارٹن تحفے میں دے دیا۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو فلم نگری میں ’’گارڈ فادر‘‘ سمجھا جاتا ہے  اور یہی وجہ ہے سلو میاں اپنی قریبی دوستوں کے ساتھ ساتھ نوجوان اداکاروں کی بھی مدد کرتے رہتے ہیں جب کہ دبنگ خان فلم نگری کے ساتھیوں کو تحفے تحائف دیتے رہتے ہیں لیکن اب نوجوان اداکار کو حیرت انگیز تحفہ بھیج دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’جڑواں‘‘ کے سیکوئل میں ان کی جگہ لینے والے نوجوان اداکار ورون دھون کو ’’جینز‘‘ کا کارٹن تحفے میں دیا ہے جب کہ نوجوان اداکار نے سلو میاں کے تحفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سلمان بھائی نے ’’جڑواں 2‘‘ میں راجہ کے کردار کے لیے جینزکا کارٹن تحفے میں دیا اور اس میں سے جینز پہن کر فلم میں کام کرنے کی ہدایت بھی دی ہے جس کے بعد فلم میں انہی کے دی ہوئی جینزپینٹس میں نظر آؤں گا۔

مزیدخبریں