فلم "کیک " کی کہانی مزاحیہ اور جذباتی ہے، اور میں اس ٹیم کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہوں گا.

فلم "کیک " کی کہانی مزاحیہ اور جذباتی ہے، اور میں اس ٹیم کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہوں گا.

فلم

پاکستانی ہدایت کار اور اداکار عدنان ملک بہت جلد اداکارہ صنم سعید اور آمنہ شیخ کے ہمراہ فلم میں ڈیبیو کرتے نظر آئیں گے۔ان تینوں اداکاروں نے کراچی میں ایک تقریب کے موقع پر اعلان کیا کہ 'کیک' نامی فلم میں وہ کام کرتے نظر آئیں گے۔تاہم تینوں اداکاروں نے اس فلم کے بارے میں کچھ خاص تو نہیں بتایا، البتہ یہاں شائقین کے لیے فلم کے متعلق کچھ معلومات سامنے آ چکی ہیں۔صنم سعید کا کہنا تھا کہ فلم کا نام 'کیک' رکھا گیا ہے، کیوں کہ اس میں کسی کیک کی سطح کی طرح بہت سے لمحات کو پیش کیا جائے گا۔

آمنہ شیخ اس سے قبل فلم 'جوش'، 'سیڈلنگز' اور '021' میں کام کرچکی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ فلم کا اسکرپٹ نہایت شاندار ہے، جس میں اداکاری سے وہ انکار نہیں کرپائیں۔جبکہ عدنان ملک کے مطابق کئی وجوہات کے باعث انہوں نے فلم 'کیک' کو اپنی ڈیبیو فلم کے طور پر منتخب کیا۔ان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس فلم کی کہانی مزاحیہ اور جذباتی ہے، اور میں اس ٹیم کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہوں گا۔

عاصم عباسی کئی بین الاقوامی شارٹ فلموں کی ہدایات دے چکے ہیں، ان کا فلم 'کیک' کے حوالے سے کہنا تھا کہ 'مجھے پاکستان میں کام کے انداز کو سمجھنے میں تھوڑا وقت لگا، کیوں کہ یہاں ہر شخص کہتا ہے کام ہوجائے گا، سب کافی پرسکون رہتے ہیں، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ یہاں کہ لوگ زیادہ حوصلہ مند ہیں.فلم 'کیک' کی ابتدائی شوٹنگ کراچی میں کی جاچکی ہے، جبکہ باقایہ شوٹنگ اندرونے سندھ اور لندن میں ہوگی۔

فلم کی ٹیم کو امید ہے کہ 'کیک' 2017 کے آخر یا 2018 کے آغاز میں ریلیز کردی جائے گی