براڈ پٹ نے انجلینا کو صاف جواب دے دیا مگر خود بھی ذہنی اذیت کا شکار ہیں

09:13 PM, 9 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

لاس اینجلس : اداکار براڈ پٹ نے اداکارہ انجلینا جولی کو بچوں کی نگہداشت کیلئے خرچہ دینے سے انکار کردیا ہے۔

انجیلینا نے عدالت کے ذریعے بچوں کی نگہداشت کی مد میں براڈپٹ سے ماہانہ ایک لاکھ ڈالر مانگے تھے۔
براڈپٹ نے عدالت سے کہا ہے کہ بیوی بچوں سے الگ ہونے کافیصلہ ان کا نہیں تھا، انجلینا نے خود ایسا کیا اور زبردستی بچوں کو ان سے دور رکھ رہی ہے۔ براڈ نے عدالت سے کہا کہ وہ بچوں کی نگہداشت کی مد میں جولی کو ایک لاکھ ڈالر ماہانہ خرچہ نہیں دیں گے۔
جولی کی براڈ سے تین بیٹیاں ووین، ناکس اور شیلوہ ہیں جبکہ تین اور بچے لے پالک ہیں۔ دونوں کے درمیان گذشتہ سال دسمبر میں عدالت کے ذریعے طلاق ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق براڈپٹ مسلسل ذہنی اذیت کا شکار ہیں جس سے ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

مزیدخبریں