پاک فوج کے پروموشن بورڈ نے37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی

08:08 PM, 9 Feb, 2017

اسلام آباد:پاک آرمی میں بریگیڈیئر تا میجر جنرل رینک کیلئے پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی سلیکشن بورڈ کا اجلاس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہوا ہے،37بریگیڈیئرزکو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی ہے،ترقی پانے والوں میں میڈیکل کور کے 9 بریگیڈیئرزبھی شامل ہیں۔

ایمان بلال صفدر،سرفرازمحمد،رفیق الرحمان، انعام حیدر ملک، سلمان فیاض غنی، سرفراز علی ، محمد انیق الرحمان ملک، محمد عاصم ملک ، فیاض حسین شاہ ،رضوان افضل،عثمان حق،سیدشہاب شاہد، شاہد نذیر، ضیاءالرحمان، زاہد محمود ، شاہدمحمود ،محمداصغر،خالدسعید ، سیدعامررضا، طارق ضمیر،طاہرگلزار، نعمان زکریا،کنورعدنان احمدکومیجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

اظہراقبال عباسی،طارق محمود،احسن گلریز،شاہدامتیاز،عرفان الشیخ، لیاقت علی، افتخار احمد، امتیاز فضل کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

مزیدخبریں