صادقین کے ان دیکھے فن پاروں کی نمائش

صادقین کے ان دیکھے فن پاروں کی نمائش

08:00 PM, 9 Feb, 2017

کراچی: فریئر ہال کی صادقین آرٹ گیلری میں نمائش کے لیے صادقین کے شاہکار پیش کیے گئے ۔عالمی شہرت یافتہ فنکار کا بکھرا کام ایک ہی جگہ دیکھ کر ان کے پرستار نہایت خوش دکھائی دیے۔صادقین کے اپنے چاہنے والوں کو تحفے میں دیے گئے شاہکارفرئیر ہال صادقین آرٹ گیلری کی زینت بنائے گئےتو قدردان کھنچے چلے آئے۔امریکہ میں مقیم صادقین کے بھتیجے بھی نمائش میں شریک ہوئے۔صادقین کے بھتیجے سلمان نےکہاکہ صادقین کے کام کوآنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کرناان کی زندگی کا مشن ہے۔

عالمی شہرت یافتہ مصوراورخطاط کو بچھڑے تین دہائیاں گزرگئیں لیکن فن کی کئی جہتوں کو جلاٗ بخشنے والے فنکار کا کام جاوداں ہے۔

مزیدخبریں