نئی دہلی: خطے میں بالادستی کےلیے بھارت پاگل پن پر اتر آیا، ایٹم بم کےبعد ہائیڈروجن بم بنانے پر تل گیا، غیر محفوظ ایٹمی مراکز کےلیے بدنام بھارت کے نئےجنون نے دو ارب انسانوں کی زندگیاں غیر محفوظ کردی ہیں۔
خالی پیٹ بھارت کی اسلحے کی بھوک بڑھ گئی، ایٹم بم کے بعد خطے میں ہائیڈروجن بم کی دوڑ شروع کردی. یورینیم کی افزودگی کرکے ہائیڈروجن بم بنانے کا خطرناک منصوبہ بنا لیا،بھارتی ریاست کرناٹک میں نیوکلیئر سٹی اس سال مکمل ہوجائے گا۔
بھارت کے غیر محفوظ جوہری اثاثوں سے دنیا پریشان ہے ، ایٹمی پلانٹس کی تابکاری سے ہزاروں انسان متاثر ہو چکے ہیں.
عالمی اداروں کے تحفظات کے باوجود بھارت ، کا جنگی جنون برقرار ہے.