معروف بھارتی اداکارہ جینیفر ونگیٹ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران جھلس کر زخمی ہوگئیں

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ جینیفر ونگیٹ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران جھلس کر زخمی ہوگئیں۔

07:36 PM, 9 Feb, 2017

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ جینیفر ونگیٹ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران جھلس کر زخمی ہوگئیں۔

مشہور ڈرامہ سیریل ’’شاکا لاکا بوبوم‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ جنیفر ونگیٹ اور اداکار کشال ٹنڈن ڈرامہ سیریل ’’بیادھ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران شادی کے مناظر کی عکس بندی کرارہے تھے کہ اس دوران سیٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں سیٹ پر موجود تینوں اداکار جھلس گئے جب کہ کشال ٹنڈن نے اپنی جان پر کھیل کر جینیفر کو آگ کے حصار سے باہر نکالا۔

واقعے میں کشال ٹنڈن کی گردن، جنیفر کی کمراور انیری وجانی کا ہاتھ جھلس گیا جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ ڈرامے کی شوٹنگ بھی کچھ روز کے لیے روک دی گئی ہے۔

مزیدخبریں