کینبرا: سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ویرات کوہلی کوسچن سے بہتر قرار دینے کے حوالے سے کہا کہ ویرات کوہلی کو خطرناک بلے باز قرار دیا جا سکتا مگر کوعظیم کرکٹر قرار دینا جلد بازی ہوگی۔ رکی کا کہنا تھا کہ چھ یا سات ماہ کی بات ہے کوہلی کو ابھی بہت کچھ ثابت کرنا ہے ۔ہم لوگ ہمیشہ سچن، لارا اور کیلس کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ انھوں نے 120، 130 اور 135 ٹیسٹ میچ کھیلے جبکہ ویرات تو ابھی آدھا بھی نہیں کھیلے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار سابق آسٹریلوی کپتان نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کوہلی کو ابھی بہت کچھ ثابت کرنا ہے اور سچن ٹنڈولکر کے ساتھ کوہلی کا موازنہ کرنا یاکوہلی کو عظیم کرکٹر کہنا جلد بازی ہوگی۔کوئی شک نہیں کہ کوہلی دنیا کے اس وقت کے بہترین اور خطرناک بیٹسمین میں سے ایک ہیں مگر انہیں ابھی بہت کچھ ثابت کرنا ہے۔رکی کا کہنا تھا کہ ہم لوگ ہمیشہ سچن، لارا اور کیلس کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ انھوں نے 120، 130 اور 135 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ ویرات کوہلی تو ابھی آدھا بھی نہیں کھیل پائے ہیں۔خیال رہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا شمار موجودہ دور کے بہترین بیٹسمینوں میں ہوتا ہے اور سال 2016 میں وہ دنیا کے بہترین بیٹسمین کے طور پر اے بی ڈی ویلیئرز، جو روٹ، کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر سے بہتر کاکردگی دکھانے میں کامیاب رہے۔اپنی موجودہ فارم کی وجہ سے 28 سال کے کوہلی کی بین الاقوامی سطح پر محدود اوورز کی کرکٹ میں بیٹنگ کی رینکنگ اول اور ٹیسٹ کرکٹ دوسری پوزیشن ہے۔
کپتان وراٹ کوہلی کا اگلا امتحان آسٹریلیا کے خلاف اپنی ہی زمین پر کھیلی جانے والی سیریز ہے۔ بارڈر،گواسکر ٹرافی ویرات کوہلی کے لیے ایک بار پھر خود کو ثابت کرنے کا موقع ہے۔آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 23 فروری سے پونے میں شروع ہوگا۔بھارت میں آسٹریلوی ٹیم کی سیریز سے قبل آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا تھاکہ آسٹریلیا کے لیے بھارت میں سیریز آسان نہیں ہوگی۔پونٹنگ کا کہنا تھا کہ کوہلی کو خطرناک بیٹسمین ہے اور آسٹریلیا کی ٹیم کو ویرات کوہلی کو قابو میں رکھنا ہوگا۔