ایپل صارفین کیلئے آئی فون 8کی قیمت سامنے آ گئی!

لاہور: اپیل کا جدید آئی فون 8 رواں سال متعارف ہوگا۔ ایک رپورٹ کے مطابق آئندہ جدید آئی فون 8 کی قیمت 1ہزار ڈالر سے زائد ہوگی، تاہم آئی فون کے گزشتہ ماڈل آئی فون 7 پلس کی قیمت 969 امریکی ڈالر تھی اور یہ 256 جی بی میموری کا حامل تھا۔

لاہور: ایپل کا جدید آئی فون 8 رواں سال متعارف ہوگا۔ ایک رپورٹ کے مطابق آئندہ جدید آئی فون 8 کی قیمت 1ہزار ڈالر سے زائد ہوگی، تاہم آئی فون کے گزشتہ ماڈل آئی فون 7 پلس کی قیمت 969 امریکی ڈالر تھی اور یہ 256 جی بی میموری کا حامل تھا۔

آئی فون کی قیمت میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ایک کی جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل ”او یل ای ڈی“ بتائی جا رہی ہے جو کہ موبائل کو مزید پتلا بنا دے گی۔ اس کے ساتھ ہی جدید آئی فون میں ریم اور میموری اور بیٹری سمیت مختلف فیچرز کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ آئی فون 8 رواں سال ستمبر میں متعارف کیا جائے گا۔