فلم ”جگا جاسوس“ میں کتنے گانے شامل ہیں؟جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!

ممبئی: فلم چاہے کوئی بھی ہو ، عام طور پر 4سے 5 گانوں پر مشتمل ہوتی ہے، مگر بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک ایسی فلم بنائی جا رہی ہے جس میں 29 گانے شامل ہونگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ ہدایت کار انوراگ باسو اپنی آئندہ فلم ”جگا جاسوس“‘ میں 29 گانے شامل کریں گے۔اس فلم کے تمام گانے بالی ووڈ کے معروف موسیقار پریتم کی جانب سے بنائے گئے ہیں۔

05:58 PM, 9 Feb, 2017

پریتم اس سے قبل انوراگ باسو کی ہی سپر ہٹ فلم ”برفی“ کے گانے بھی کمپوز کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ فلم ”جگا جاسوس“ 7 اپریل کو ریلز ہو گی اوربالی ووڈ کے معروف اداکاروں کی جوڑی رنبیر کپور اور کترینہ کیف فلم کے مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

مزیدخبریں