ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہ ملنے پر بھارتی فلمسازوں نے بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں کی فلم ’’رِننگ شادی ڈاٹ کام‘‘ پر نظریں جمالیں۔بھارتی نجی چینل نے فلم کے ہدایتکار امیت رائے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ فلم ’’رننگ شادی ڈاٹ کام ‘‘ 17فروری سے پاکستان میں ریلیز کی جارہی ہے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق امیت رائے کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو آگے لے جانے کے لیے یہ اچھا طریقہ ہے کیونکہ ایسی تمام چیزوں پر پابندی لگانے سے جنھیں دونوں ممالک میں پسند کیا جاتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات آگے نہیں بڑھیں گے