میلہ سجنے سے پہلے پاکستان سپر لیگ کی سوشل میڈیا پر دھوم

میلہ سجنے سے پہلے پاکستان سپر لیگ کی سوشل میڈیا پر دھوم

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا میلہ جو آج سجے گا اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب شام کو ہو گی لیکن اس سے پہلے ہی ٹوئٹر پر پی ایس ایل 2017 کا ٹرینڈ ٹاپ پر آ گیا۔ شائقین کرکٹ بھی شوشل میڈیا پر کافی سر گرم نظر آئے اور دلچسپ تبصرے کرتے رہے۔ ایک صارف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا لوگ ویلناٹئن ڈے کا انتظار کر رہے ہیں لیکن ہم پاکستان سپر لیگ کے انتظار میں ہیں۔

کرکٹ کی ایک دیوانی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان سپر لیگ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں پاکستان ہارے گا نہیں ۔

کرکٹ شائقین لیگ کی افتتاحی تقریب کا بھی بے صبری سے انتطار کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین اپنی پسندیدہ ٹیموں کے کپتانوں اور کھلاڑیوں کی تصویریں شیئر کر کے ان کا حوصلہ بلند کر رہے ہیں۔

واضح رہے افتتاحی تقریب میں علی ظفر، ٹائٹل سانگ 'اب کھیل جمے گا' گائیں گے جبکہ جمیکن پاپ سٹار شیگی اور شہزاد رائے جلوے بکھیرے گے۔پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان آمنے سامنے ہونگے۔ 

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں مجموعی طور پر 24 میچز کھیلے جائیں گے۔ دبئی 13 اور شارجہ 10 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں اڑانے والے کو میرون کیپ ملے گی۔ رنز کے ڈھیر لگانے والا سبز ٹوپی کا حق دار ٹھہرے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں