سری نگر:قومی ترانہ ہر ملک کی عزت اور احترام کا باعث ہوتا ہے،پاکستان کا قومی ترانہ ہمارے لیے فخر اور احترام کی علامت ہے ،قومی ترانہ کسی بھی موقع پر پیش کیا جاتا ہے تو یہ ملی جوش وجذبہ بڑھاتا ہے۔اب پاکستان کے قومی ترانہ دو کشمیری نوجوانوں نے کشمیر کے علاقائی سازوں سنتوز اور باب کے ساتھ بجایا ہے،اور ان سازوں نے پاکستان کے قومی ترانے کو چار چاند لگا دئیے۔
دو کشمیری نوجوانوں عمر مجید اور زبیر احمد نے اپنے موسیقی کے آلات کے ساتھ پاکستان کا قومی ترانہ نہایت شاندار انداز میں پیش ۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ دونوں نوجوان عمر مجید کے والد کے موسیقی کے ادارے میں میوزک سیکھ رہے تھے، جب کسی نے انہیں پاکستان کے قومی ترانے کو پرفارم کرنے کا مشورہ دیا۔
عمر نے کہا نے کہ جب سے اُس نے پاک سرزمین پرفارم کیا ہے تو میرا موبائل بند نہیں ہو رہا،اس پہلے ہمارا پاکستان کے قومی ترانے پر پرفارم کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔یہ دونوں کشمیر ی نوجوان ہندوستان کے قومی ترانے پر بھی جلد پرفارمنس دینے کا ارادہ رکھتے ہیں