پاکستان کے وہ ستارے جو اپنا پیار نہ پا سکے!

12:07 PM, 9 Feb, 2017

لاہور:شوبز انڈسٹری میں جہاں دن رات کا کوئی حساب نہیں رہتا وہیں حالات اور لوگوں کے بدلنے کا بھی کوئی پتہ نہیں چلتا۔پاکستانی شوبز انڈسٹری میں جہاں بہت سے سٹارز کی شوبز انڈسٹری کے ہی لوگوں سے شادیاں ہوئیں وہیں کچھ دل جلے ایسے بھی ہیں جن کے معاشقے تو بہت مشہور ہوئے لیکن وہ اپنا پیار نہ پا سکے اور کچھ تو اب تک شادی نہیں کر پائے۔


سمیع خان اور سارہ چوہدری

پاکستانی ڈراموں اور شو بز کی بہت اچھی اور خوبصورت اداکارہ سارہ چوہدری اور دل سے دل تک ڈرامے سے شہرت پانے والے سمیع خان کا ارادہ تو شادی کا تھا لیکن جانے کیا ہوا کہ ان دو نوں کی شادی نہ ہو سکی ۔دونوں اداکار ہی ایک دوسرے کے لیے بہت سنجیدہ تھے اور دونوں کی منگنی بھی ہو گئی تھی لیکن نہ معلوم وجوہات کی بنا پر بعد میں یہ منگنی ٹوٹ گئی اور دونوں کے راستے جدا ہو گئے ۔واضح رہے کہ سارہ چوہدری شوبز کی دنیا کو چھوڑ کر اسلام اور شریعت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا چکی ہیں۔

ریشم اور خاور بھٹی

خاور بھٹی پاکستانی فیشن دنیا کا ایک بڑا نام ہے جبکہ ریشم پاکستانی فلم کی دنیا میں ایک مانی ہوئی اداکارہ ہیں۔دونوں کے عشق کے چرچے زبان زدِ عام تھے اور شادی کی تاریخ تک طے پا چکی تھی لیکن کچھ تو برا ضرور ہوا کہ دونوں ایک نہ ہو سکے۔
سعود اور میرا

فلمسٹار سعود سے کون واقف نہیں اور میرا کو تو آپ اعلی ادکاری کی وجہ سے نہیں بلکہ ”اچھی“ انگریزی کی وجہ سے جانتے ہی ہیں ۔دونوں کو لگتا تھا کہ ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔لیکن پھر جانے کیا ہوا کہ سعود کو جویریہ بھا گئی اور سعود نے شادی رچا لی اور اب تو موصوف کی بیٹی بھی کافی بڑی ہو چکی ہے جبکہ میرا نے اب تک شادی نہیں کی۔
ہمایوں سعید اور عائشہ خان

لالی ووڈ کا سب سے مشہور اور لمبا افئیر رہا ہے پلے بوائے ہمایوں سعید اور عائشی خان کا۔دونوں ہر جگہ ایک ساتھ پائے تھے اور میڈیا نے تو اُن دنوں دونو ںکی شادی کی تاریخ تک نشر کر دی تھی۔ان دو اداکاروں کا افئیر اس قدر مضبوط رہا کہ دونوں بغیر کسی قانونی رشتے کے تحت ایک ہی گھر میں رہتے تھے جس پر کافی اعتراض کیا گیا تھا۔یہاں تک سُنا گیا کہ دونوں نے نکاح کے بعد ہی ایک ساتھ رہنا شروع کیا لیکن ابھی اپنے نکاح کو منظرِ عام پر نہیں لانا چاہتے تھے ۔اور بعد میں کسی بنا پر دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔

مزیدخبریں