مودی کی منموہن سنگھ پر تنقید کا ردعمل ، ٹویٹر پر ''جاہل پی ایم مودی'' ٹاپ ٹرینڈ

11:58 AM, 9 Feb, 2017

نئی دہلی: ہندو انتہا پسند نریندر مودی اپنے ہی ملک میں رسوا ہونے لگے۔ بھارتی وزیر اعظم کو سابق ہم منصب منموہن سنگھ پر کرپشن کا الزام لگانا مہنگا پڑ گیا۔ ٹویٹر پر جاہل پی ایم مودی کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ ٹویٹر صارفین  مودی پر طنز کے نشتر برساتے رہے۔ کسی نے مودی کو شرم دلائی تو کسی نے کہا چائے بیچنے والا گفتگو کے آداب بھول گیا۔واضح رہے مودی جی نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باتھ روم میں رین کوٹ پہن کرنے نہانے کا فن صرف ڈاکٹر منموہن سنگھ جانتے ہیں۔

ایک شہری نے لکھا کہ خراب دماغی حالت کے باعث مودی وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں۔ کوئی مودی کو آر ایس ایس کا بغل بچہ کہتا رہا تو کسی نے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ مودی کی شادی، اثاثے، ڈگری اور سیاسی کیرئیر جعلی، آخر کوئی چیز حقیقی بھی ہے؟

مزیدخبریں