دبئی: پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ کے مطابق دوسرے ایڈیشن میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ پی ایس ایل حکام کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو گا کہ میچز کے دوران ڈرون کیم کا استعمال ہو گا۔
جس سے کرکٹ میچز کو مزید دلچسپ اور واضح بنایا جائے گا۔ دوسری جانب پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے فنکاروں کے سائن شدہ بلے کی نیلامی کی جائے گا۔ اس نیلامی سے ملنے والی رقم پاکستان کی سب سے بڑے خیراتی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کو دی جائے گی۔
واضح رہے پاکستان سپر لیگ کا سپر میلہ آج سے سجے گا اور افتتاحی تقریب میں علی ظفر "اب کھیل جمے گا" گا کر لہو گرمائیں گے۔ پاپ سٹار شیگی اور شہزاد رائے بھی جلوے بکھیریں گے۔ افتتاحی تقریب میں کرکٹ اور شوبز کے ستارے بھی رنگ جمائیں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں