گلگت بلتستان میں برفباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، شدید برفباری اور راستے بند ہونے کے باعث ریسکیو ٹیمیں متاثرہ گاؤں سے واپس آگئی ہیں۔دوسری جانب این ڈی ایم اے نے برفباری سے متاثرہ علاقوں گولیان،استور،گوریاں اوریرخولاسٹ وادی میں متاثرین کوامدادی سامان فراہم کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر مہیا کردیئے ہیں۔
متاثرہ گاؤں کے بعض رہائشی اپنا سب کچھ چھوڑ کر پیدل اسکردو پہنچنے میں کامیاب ہوگئے لیکن وہ اپنے پیاروں کے لئے پریشان ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھی وہاں کافی لوگ پھنسے ہوئے ہیں ۔ارندو میں گلیشیر آبادی کی جانب سرکنے سےمتعدد گھر دبے ہوئے ہیں جبکہ برفانی تودے میں دب کرسیکڑوں جانور بھی ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ اب تک وہاں بارہ فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے ۔ ادھر لوئراوراپر دیر میں شدید برف باری کی وجہ سے دریائے پنجکوڑہ میں پانی کے بہاؤمیں اضافہ ہوگیا ہے جس سے دریا کے کنارے آبادیوں پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ دوسری جانب این ڈی ایم اےنےخیبرپختونخواحکومت کی درخواست پر چترال میں امدادی کام اوربحالی کےلیےہیلی کاپٹر زمہیا کردیےہیں۔ ہیلی کاپٹرگولیان،استور،گوریاں،اوریرخولاسٹ وادی میں متاثرین کوامدادی سامان فراہم کریں گے۔