ترکی کے بوڑھے ترین شہر کا خطاب انقرہ کو مل گیا

11:23 AM, 9 Feb, 2017

استبول: اس ریسرچ پروگرام کا نام انقرہ بوڑھا نہ ہو اثرات کے تحت بزرگوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے قابل عمل پالیسیاں اور حکمت عملی منصوبہ ہے۔
انقرہ یونیورسٹی، انقرہ کے دفتر گورنر، ضلعی قومی تعلیم کی ڈائریکٹریٹ اور سماجی خدمات کی ضلعی ڈائریکٹریٹ کے تعاون سے جاری منصوبے کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سنان ایبش ہیں۔
حاسل کردہ معلومات کے مطابق ترکی میں تیز ترین رفتار سے بڑھاپے کی جانب بڑھنے والا شہر انقرہ ہے ، اور یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ترکی میں مقیم عمر رسیدہ آبادی میں نوجوانوں کی نسبت کہیں زیادہ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
اس منصوبے کی بدولت بڑھاپے میں معیاری زندگی بسر کر سکنے کے حوالے سے اقدامات کو بروئے کار لایا جائیگا۔
مذکورہ ریسرچ کے نتائج کو 180 صفحات پر مشتمل ایک کتاب میں یکجا کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں بزرگوں کے لیے پمفلٹ تیار کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں