لاہور: پاکستان وومن ٹیم کی دو کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کر دیا۔ ثنا میر نے 100 وکٹوں اور بسما معروف نے 2000 رنز کا ریکارڈ قائم کر لیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے یہ اعزاز بنگلہ دیش کے خلاف کولمبو میں جاری آئی سی سی وومن ورلڈ کپ کوالیفائر میں ہونے والے میچ کے دوران حاصل کیے۔ آئی سی سی نے ٹوئٹر کے ذریعے دونوں کی کامیابیوں پر مبارکباد دی گئی۔
Congratulations to @maroof_bismah who today at the #WWC17 qualifier became the first Pakistan woman to reach 2,000 ODI runs! pic.twitter.com/JViJzoW8V9
— ICC (@ICC) February 8, 2017
بسما معروف نے ٹوئٹر کے ذریعے شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ کے چیلنجز کے لیے عزم کا اظہار بھی کیا۔ وومن ٹیم کی کپتان ثنا میر کا آئی سی سی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری نظر سپر سکس مرحلے پر ہے۔
Congratulations to @maroof_bismah who today at the #WWC17 qualifier became the first Pakistan woman to reach 2,000 ODI runs! pic.twitter.com/JViJzoW8V9
— ICC (@ICC) February 8, 2017
گروپ بی کے آٹھویں میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو67 رنز سے شکست دی۔ پاکستان کے 228 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 160 رنز ہی بنا سکی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں