پاک سوزوکی کمپنی نے پاکستان میں نئی کارمتعارف کر دی

11:16 AM, 9 Feb, 2017

لاہور:پاک سوزوکی موٹر کمپنی لیمیٹد نے پاکستان کے لیے نئی اور جدید کار ”سیاز“ کے نام سے متعارف کر دی۔ پاک سوزوکی موٹر کمپنی لیمیٹڈ کی ئی نئی کار کشادہ اورجدید ہوگی،سیاز گاڑی کی قیمت18لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔پاک سو زکی کے ترجمان کے مطابق یہ گاڑی مکمل طور پر امپورٹ کی جا رہی ہیں۔ سوزوکی نئی کار سیاز 1400 سی سی ہے۔


صارفین اپنی پسند سے اس میں آٹو میٹک یا مینول گاڑی بھی خرید سکتے ہیں۔سیاز میں پاور ونڈوز ،سینٹرل لاک ، الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹریبیوشن، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، دو ایئر بیگز اور کی خصوصیات موجود ہیںپاک سوزوکی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سوزوکی سیاز کی خصوصیات اسی قیمت میں ملنے والی دیگر کمپنیوں کی گاڑیوں میں موجود نہیں ہیں۔

مزیدخبریں