نورنگ آباد: ڈیرہ غازی خان کے علاقے سجاد آباد کا نذر حسین اپنی بیوی ثریا بیگم کودم کرانے کے لئے نورنگ آباد لے گیا ،جہاں جعلی عاملوں امان اللہ اور عبدالحمید نے بتایا کہ خاتون پر جن کا اثر ہے ۔جن نکالنے کے لیے جعلی عاملوں نے ثریا بیگم کو درخت سے باندھا دیا، ڈنڈے مارے اور دھواں دیا ، جس سے خاتون کی حالت غیر ہوگئی۔
سجاد کا کہنا ہے کہ اپنی بیوی کی چیخ و پکار اور اذیت دیکھ کر وہ دونوں جعلی عاملوں کو تشدد سے منع کرتا رہا لیکن وہ نہ مانے۔ حالت خراب ہونے پرخاتون کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔دونوں جعلی عامل واقعے کے بعد سے مفرور ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا