لاہور:سابق کپتان وقار یونس نے سابق کپتان وسیم اکرم کے اس بیان کی تردید کی ہے، تفصیلات کے مطابق1999میں نئی دہلی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ جب انیل کمبلے نو وکٹیں لے چکے تھے تو وقار وسیم کے پاس آئے اور کہا میرا خیال ہے کہ رن آوٹ ہو جانا چاہیے تک انیل دس وکٹیں نہ لے سکے۔ جس پر وسیم نے کہا کہ کسی کے نصیب میں اگر لکھا ہوا ہے تو کوئی کچھ نہیں کر سکتا لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں کمبلے کی آخری وکٹ نہیں بنوں گا،لیکن اس کے بعد میں ہی تھا جس نے کمبلے کو اپنی وکٹ تحفے میں دے دی۔
انیل کمبلے کے اس کارنامے کے 18 سال ہونے پر انڈیا کے بلے باز وریندر سہواگ نے اپنی ٹویٹ میں وسیم اکرم کے ایک انٹرویو کی کاپی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وسیم اکرم کے اس بیان کو شامل کیا ہے جس کا انکشاف وسیم اکرم نے اپنے انٹرویو کیا تھا ۔وریندر سہواگ نے ٹویٹ میں لکھا”قسمت کے آگے سب ناکام، بہت اچھے وسیم بھائی“اس ٹویٹ کے جواب میں وقار یونس نے وسیم اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا تھا۔ وسیم بھائی شاید آپ کی عمر بڑھ گئی ہے۔
واضح رہے 1999 میں دہلی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم 420 رنز کی تعاقب میں 207 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی۔ انیل کمبلے نے دوسری اننگز میں پاکستان کے تمام دس کھلاڑیوں کوآوٹ کیا تھا ،اسطرح انیل کمبلے انگلینڈ کے سپنر جِم لیکر کے بعد دوسرے بولر بن گئے تھے جنھوں نے ایک اننگ میں دس وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا تھا۔