نیو یارک :آپکے سیاسی نظریات آپکی فیملی سے مختلف ہو سکتے ہیں یہاں تک کہ میاں بیوی کے سیاسی خیالات میں بھی اختلاف رائے ہو سکتا ہے ، امریکا میں ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد اب امریکی معاشرے میںتقسیم کا باعث بن رہے ہیںمیں ٹرمپ پر خواتین نے بہت سارے الزامات لگائے اور اب تو ٹرمپ براہ راست میاں بیوی کے تعلقات میں بھی داڑر ڈالنے میں کامیاب ہو گئے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ڈیموکریٹ نظریات کی بیوی نے رپبلکن کے حمایتی شوہر سے 22 سال کی شادی کے بعد طلاق لے لی۔ 73 سالہ امریکی خاتون "گیل مِک کورمک" کو جب پتا چلا کہ شوہر نے ٹرمپ کو ووٹ دینا ہے تو فوراً طلاق کا مطالبہ کردیا۔ امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا کہ میں اپنے شوہر سے علیدگی اختیار کر لوں۔ امریکی جمہوری تاریخ کے بدترین الیکشن کے بعد اب امریکی معاشرے میں تقسیم کا عمل واضح ہو رہا ہے۔