ملتان : غازیگھاٹ پل کے قریب ملتان روڈ پر مزدا ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے ٹریکٹر ڈرائیور موقع پر ہلاک ایک ساتھی شدید زخمی جبکہ دو ساتھی لاپتہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پل غازیگھاٹ کے نزدیک ڈیرہ غازیخان جانے والاتیز رفتارکینو سے لدا مزدا نمبری LES 1949شاہجمال سے ڈیرہ غازیخان جانے والی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرای۔
جس کے بعد دونوں گاڑیاں ملتان کو جانے والے ٹرک نمبری NIB 157سے جاٹکرائے اس خوفناک تصادم سے گاڑیوں کو آگ لگ گئی ٹریکٹر ٹرالی پر چار آدمی سوار تھے۔
جن میں سے ایک کوٹ چھٹہ کا رہائشی ڈرائیور اخترکی موقع پر موت واقع ہو گئی جبکہ دوسرے ساتھی کے دونوں بازو جسم سے علیحدہ ہو گئے اور شدید زخمی حالت میں اسے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
جبکہ ٹریکٹر کے مزید دو افراد ابھی تک لاپتہ ہیں مزدا کے دو افراد زخمی حالت میں ٹراما سنٹر منتقل کر دیے گئے جبکہ ٹرک ڈرائیور خوش قسمتی سے محفوظ رہا ریسکیو کا عمل جاری ہے۔