رئیل سٹیٹ کا مقدمے میں مہندر سنگھ دھونی کی اہلیہ کو عدالت نے طلب کر لیا،بھارتی میڈیا

12:01 AM, 9 Feb, 2017

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی میدان سے باہر خبریں کم ہی میڈیا کی زینت بنتی ہیں تاہم اب لگتا ہے کہ اس کا بیڑہ ان کی اہلیہ ساکشی دھونی نے اٹھا لیا ہے۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق نئی دہلی کی عدالت نے ایک مقدمے میں طلب کر لیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے طلب کیے جانے پر ساکشی دھونی عدالت کے روبرو پیش ہونگی۔

رئیل سٹیٹ کمپنی امراپالی کو سرمایہ کاروں نے ایک مقدمے میں عدالت میں گھسیٹ لیا ہے، اس کیس میں ساکشی دھونی کا نام بھی جوڑا جا رہا ہے کیونکہ مہندر سنگھ دھونی کی اہلیہ اس کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر رہی تھیں تاہم انہوں نے ایک سال قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس کمپنی کیخلاف مہم کے بعد اس سے اپنا ناطہ توڑ لیا تھا۔ اگرچہ مہندر سنگھ دھونی اور ان کی اہلیہ کا اس رئیل سٹیٹ گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے تاہم اس کے باوجود ساکشی دھونی کو عدالت نے طلب کر لیا ہے۔ اس طلبی کی وجہ کیس کے خصوصی پہلوئوں پر غور بتائی جا رہی ہے۔ رئیل سٹیٹ کمپنی کے متاثرین کے وکیل سمت کوشل کا بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2007 میں ان کے موکلین نے امارپالی پراجیکٹ میں تقریبا 10 لاکھ کی سرمایہ کاری کی۔ اس سودے میں ان کے موکلین کو یقینی فلیٹ کے قبضے کی صورت ان کی رقم کی واپسی کی یقین دہانی کروائی گئی تاہم اس کے باوجود انیتا کمار اور پدما چاند نامی متاثرین کو نہ تو فلیٹ کی ملکیت دی گئی اور نہ ہی رقم کی واپسی ہوئی۔ مقدمے کے وکیل کا دعوی ہے کہ ساکشی دھونی ان دنوں اس رئیل سٹیٹ کمپنی کے ڈائریکٹرز میں شامل تھیں۔ وکیل کے مطابق ان کے موکلین سمیت تقریبا 400 متاثرین کو گزشتہ ڈیڑھ سال سے نہ تو رقم واپس کی جا رہی ہے اور نہ ہی فلیٹس کا قبضہ دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں