وزیراعظم شہباز شریف کا قطر کے قومی دن پر خطاب: اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی عزم

10:23 PM, 9 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے قومی دن کی مناسبت سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر کے تاریخی تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قطر نے فٹبال ورلڈکپ جیسے عالمی ایونٹ کی کامیاب میزبانی کے ذریعے دنیا میں اپنی اہمیت مزید بڑھائی ہے۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے تعلقات میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ قطر کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مستحکم ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری میں مزید مواقع ہیں۔ شہباز شریف نے قطر میں آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تربیت یافتہ پاکستانی نوجوانوں کی تعداد بڑھانے کی بھی بات کی۔

وزیراعظم نے امیر قطر کے دورہ پاکستان کی منتظر ہونے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر کے تعلقات میں اقتصادی اور ثقافتی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

مزیدخبریں