اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات اور مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے معاملے پر کل اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، اور مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کی تفصیلات بھی زیر بحث آئیں گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، جس میں پشاور ہائیکورٹ میں سینیٹ انتخابات کے معاملے پر جاری سماعت پر بھی غور کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مختلف ونگز کو انتخابات کی تیاریوں اور قانونی پیچیدگیوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران اجلاس میں شریک ہوں گے۔