واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کو اہم پیغامات سے آگاہ کرے گا، آئندہ برس متعارف کرائےجانے کا امکان

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کو اہم پیغامات سے آگاہ کرے گا، آئندہ برس متعارف کرائےجانے کا امکان

واشنگٹن: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر آزمانا شروع کر دیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کو وہ پیغامات بھی نظر آئیں گے، جنہیں وہ ابھی تک نہیں پڑھ سکے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق، کمپنی نے نہ پڑھے جانے والے میسیجز کو ہائی لائیٹ کرنے اور ان کے نوٹیفکیشن بھیجنے کا فیچر آزمانا شروع کر دیا ہے۔

واٹس ایپ کا الگورڈم صارف کو نوٹیفکیشن کے ذریعے اطلاع دے گا کہ وہ فلاں نمبر سے آنے والا میسیج نہیں پڑھ سکا۔


اگر صارف مخصوص وقت میں کسی میسیج کو نہیں دیکھتا، تو سسٹم اسے دوبارہ نوٹیفکیشن بھیج کر آگاہ کرے گا۔


یہ فیچر فیس بک اور انسٹاگرام پر ملنے والے کمنٹس کے نوٹیفکیشن کی طرح کام کرے گا۔
اس کے علاوہ، یہ فیچر خاص طور پر ان چیٹس کے لیے ہوگا جن میں صارف کی جانب سے زیادہ میسیجز بھیجے گئے ہوں۔


واٹس ایپ نے اس سے پہلے اسٹیٹس اپڈیٹس کے نوٹیفکیشن کی بھی آزمائش کی تھی۔ دونوں فیچرز محدود تعداد میں اینڈرائیڈ صارفین پر آزما لیے گئے ہیں۔

متوقع طور پر ان فیچرز کو آئندہ برس کے آغاز میں صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، تاہم ابھی اس حوالے سے حتمی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔