پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پی پی کی اہم ملاقات

09:26 PM, 9 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پی پی کی رابطہ کمیٹی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کا مقصد دونوں جماعتوں کے درمیان موجود سیاسی ڈیڈلاک کو ختم کرنا تھا۔

ملاقات پنجاب ہاؤس کی گورنر انیکسی میں ہوئی، جس میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ڈپٹی وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ پیپلز پارٹی کا 9 رکنی وفد راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں موجود تھا، جس میں نوید قمر، شیری رحمان، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر جیسے رہنما شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان جاری ڈیڈلاک کے حل کے لیے مفصل مشاورت کی گئی اور سیاسی پیشرفت متوقع ہے

مزیدخبریں