آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد، حکومت نے گندم کی امدادی قیمت ترک کر دی

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد، حکومت نے گندم کی امدادی قیمت ترک کر دی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط کو پورا کرتے ہوئے حکومت نے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی پالیسی ترک کر دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت حکومت نے گندم کی بوائی کے دوران امدادی قیمت کا اعلان نہیں کیا، جو کہ پہلی بار ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف نے حکومت کو گندم اور گنے کی امدادی قیمتیں مقرر کرنے سے روکا تھا، کیونکہ عالمی مالیاتی ادارہ اجناس کی قیمتوں کے تعین میں حکومتی مداخلت کی مخالف ہے اور آزاد مارکیٹ کی قیمتوں کے حق میں ہے۔

اس تبدیلی کا مطلب یہ ہے کہ اب گندم کی قیمتوں کا تعین مکمل طور پر مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق ہوگا، جس میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔

مصنف کے بارے میں