اسلام آباد میں امن قائم کرنے کے اقدامات، سیف سٹی کیمروں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ:وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد میں امن قائم کرنے کے اقدامات، سیف سٹی کیمروں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ:وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی میں کسی بھی بے گناہ یا معصوم شہری کو گرفتار نہ کیا جائے۔ انہوں نے امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا، جس میں فساد پھیلانے والوں کے خلاف مؤثر اقدامات کی ہدایت دی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ فساد کے خاتمے کے لیے قائم کی گئی ٹاسک فورس کو تمام ممکنہ وسائل فراہم کیے جائیں گے اور وفاقی پراسیکیوشن سروس کو وزارت قانون کے تحت لے کر آیا جائے گا۔

شہباز شریف نے اسلام آباد میں جیل کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے اور اس کے لیے فوری طور پر فنڈز جاری کرنے کی بھی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی معاشی استحکام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ہونے والی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد سیف سٹی کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے اور سیف سٹی کیمروں کی تعداد بھی مزید بڑھائی جائے گی۔