ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشت گرد مارے گئے، ایک زخمی گرفتار

06:50 PM, 9 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جب کہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ فورسز نے علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سینٹائزڈ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔

مزیدخبریں