کراچی: ملک میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشنز کے مطابق پیر کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 400 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 714 روپے کا اضافہ ہوا، اور اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 968 روپے تک پہنچ گئی۔
صرافہ بازار کے تاجروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ اور مقامی طلب کے اثرات کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ قیمتوں میں اس اضافے سے خریداروں اور تاجروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔