جنوبی کوریا: صدر یون سک یول پر بیرون ملک سفر پر پابندی، سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا

جنوبی کوریا: صدر یون سک یول پر بیرون ملک سفر پر پابندی، سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا

سیول: جنوبی کوریا نے اپنے صدر یون سک یول پر بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندی صدر کی جانب سے مارشل لا لگانے کی ناکام کوشش کے بعد لگائی گئی، جس سے ملک میں سیاسی بحران مزید بڑھ گیا ہے۔

حکام کے مطابق وزارت انصاف نے صدر پر سفر کی پابندی لگانے کا فیصلہ مارشل لا کے نفاذ کے بعد کیا۔ اس اقدام کا مقصد ملک کی داخلی سلامتی اور قیادت کے استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

جنوبی کوریا کی حکمران جماعت، پیپلز پارٹی نے صدر کے اختیارات میں کمی کر دی ہے اور وزیر اعظم کو ریاستی امور کا کنٹرول سونپ دیا ہے۔ صدر کے استعفے کے مطالبات اب عوامی سطح پر زور پکڑ رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں