ٹریوس ہیڈ اور محمد سراج کو آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا کا سامنا

05:15 PM, 9 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

ایڈیلیڈ: آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ اور بھارتی فاسٹ باؤلر محمد سراج کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آئی سی سی کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا ملنے کا امکان ہے۔

مذکورہ ٹیسٹ میچ کے دوران، محمد سراج نے ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کرنے کے بعد اشتعال انگیز جشن منایا جس پر ٹریوس ہیڈ نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ اس واقعے کے بعد آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، دونوں کرکٹرز پر جرمانہ عائد کیے جانے یا سخت تنبیہ کی توقع ہے۔ ان کے ماضی کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے معطلی کا بھی فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

اس میچ میں، آسٹریلیا نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی اور 19 رنز کا ہدف بغیر کسی مشکل کے حاصل کر لیا۔

مزیدخبریں