مدارس کی اصلاحات کے حوالے سے علماء کی مشاورت، سیاست کو مدرسہ نظام سے الگ رکھنے کا عہد

مدارس کی اصلاحات کے حوالے سے علماء کی مشاورت، سیاست کو مدرسہ نظام سے الگ رکھنے کا عہد

اسلام آباد: مدارس کی رجسٹریشن اور اصلاحات کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر کے جید علمائے کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں مدارس کے تعلیمی نظام کو مزید مستحکم کرنے اور ان کو قومی دھارے میں لانے پر مفصل مشاورت کی گئی۔

علامہ طاہر اشرفی نے اس موقع پر کہا کہ مدارس میں کسی بھی بیرونی ایجنڈے یا سیاسی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدارس کا کردار اور ان میں تعلیم حاصل کرنے والے 30 لاکھ طلبہ کا تحفظ ضروری ہے، اور اگر کوئی مدرسہ دہشت گردی یا انتہا پسندی میں ملوث ہوتا ہے تو ہم خود اس پر کارروائی کریں گے۔

دوسری جانب مولانا عبدالخبیر آزاد اور میجر جنرل غلام قمر نے کہا کہ مدارس کا کردار ملک میں اہم ہے، اور ان کا مقصد دینی اور دنیاوی تعلیم فراہم کرنا ہے۔ اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ مدارس کو قومی دھارے میں لانے اور تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں