جوڈیشل کمیشن کا 14 دسمبر کا اجلاس مؤخر، ججز کی نامزدگیاں 21 دسمبر تک ملتوی

04:13 PM, 9 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کا 14 دسمبر کو ہونے والا اجلاس مؤخر کر دیا گیا ہے۔

 اجلاس میں لاہور اور بلوچستان ہائی کورٹس کے ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جانا تھا، لیکن اب یہ عمل 21 دسمبر تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، 6 دسمبر کو پشاور اور سندھ ہائی کورٹس کے ججز کی نامزدگیاں بھی 21 دسمبر تک مؤخر کی گئیں۔

مزیدخبریں