بیجنگ: چین میں ایک خاتون نے ایک منفرد مقابلے میں 8 گھنٹے تک موبائل فون کو دور رکھا اور 10 ہزار یوآن (تقریباً 3 لاکھ 83 ہزار پاکستانی روپے) جیتے۔ یہ مقابلہ جنوبی چین کے شہر چونگ چنگ کے ایک شاپنگ سینٹر میں ہوا، جہاں 100 افراد نے شرکت کے لیے درخواست دی تھی۔
مقابلے میں منتخب 10 افراد کو 8 گھنٹے تک بیڈ پر بغیر موبائل فون اور دیگر الیکٹرونک ڈیوائسز کے وقت گزارنا تھا۔ اس دوران انہیں صرف پرانے موبائل فون ماڈل کے ذریعے ایمرجنسی کالز کرنے کی اجازت تھی۔ ان افراد پر بیڈ سے اٹھنے یا انزائٹی ظاہر کرنے کی بھی پابندی تھی۔
ڈونگ نامی خاتون نے سب سے زیادہ وقت بیڈ پر گزارا اور کم انزائٹی ظاہر کی، جس کے باعث وہ 88.99 اسکور کے ساتھ فاتح قرار پائیں۔