اسلام آباد :سینیٹ کمیٹی نے بلوچستان کی صوبائی نشستوں کی تعداد 65 سے بڑھا کر 80 کرنے کی منظوری دے دی
اسلام آباد: سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا، جس میں بلوچستان کی صوبائی نشستوں کی تعداد بڑھانے کی منظوری دی گئی۔ کمیٹی نے بلوچستان کی نشستوں کی تعداد 65 سے بڑھا کر 80 کرنے کا فیصلہ کیا۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین خرم شہزاد نواز کی زیرِ صدارت ہوا۔ کمیٹی نے کوسٹ گارڈ ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔ تاہم، نیچر لائزیشن ایکٹ ترمیمی بل اور کرمنل لاء ترمیمی بل کو آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دیا گیا۔
کمیٹی نے بلوچستان اسمبلی کی مکمل نشستوں پر نتائج بھی سامنے آنے کی اطلاع دی۔