پنجاب کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون پر پابندی، نئی ڈسپلن گائیڈ لائنز جاری

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون پر پابندی، نئی ڈسپلن گائیڈ لائنز جاری

لاہور: پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تعلیمی معیار اور ڈسپلن کو بہتر بنانے کے لیے 20 نکاتی گائیڈ لائنز بھی جاری کی ہیں۔ ان گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی اور تحصیل ایجوکیشن افسران اور سکول سربراہان کو ہدایات دی گئی ہیں۔

نئی گائیڈ لائنز کے مطابق، تدریسی اوقات میں اساتذہ، طلبہ اور نان ٹیچنگ سٹاف اپنے موبائل فون ہیڈ ٹیچر کو جمع کرائیں گے۔ اساتذہ کے لیے ڈریس کوڈ اور بند جوتے پہننا ضروری ہوگا، اور سب طلبہ و اساتذہ کو اپنے نام کا بیج لگانا لازمی ہو گا۔

مزید برآں، طلبہ کو سب نیوی بلیو جرسی اور سکول یونیفارم پہننا ہو گا، سکول کے مرکزی گیٹ پر اوقات کار کا بورڈ آویزاں کیا جائے گا اور ہر کلاس کا سی آر (کلاس رپریزنٹیٹو) مقرر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، سکول میں مثبت پیغامات کے لیے تین یا چار پینا فلیکس بھی لگائے جائیں گے۔

گائیڈ لائنز کے تحت طلبہ کے ناخن اور بالوں کی روزانہ چیکنگ کی جائے گی اور تمام اساتذہ گھڑی پہنیں گے۔ اسمبلی میں ہیڈ ٹیچر اور تمام اساتذہ کی حاضری بھی لازمی ہو گی۔

مصنف کے بارے میں