سول نافرمانی کی تحریک کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ہوگا:علی امین گنڈا پور

سول نافرمانی کی تحریک کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ہوگا:علی امین گنڈا پور

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی باتیں کرنے والوں کو سختی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی "اوقات" میں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، کسی بھی طاقت کو تحریک انصاف کو کمزور نہیں کرنے دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے بارے میں باتیں کرنے والوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ "چادر سے پاؤں باہر نکالنے سے نہ تم رہو گے نہ چادر۔" علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے کام کر رہی ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کو جلد رہا کیا جائے۔

علی امین گنڈا پور نے سول نافرمانی کی تحریک کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ اس تحریک کا حتمی فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تحریک فائنل ہو گی تو عوام کو اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

قبل ازیں، انسداد بدعنوانی کے دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کرپشن کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ "ہم نے کرپشن کا مخالف ہونے کے باوجود خود احتسابی کی کمی کی ہے۔" انہوں نے کہا کہ جب تک ہم خود کو کرپشن سے نہیں روکیں گے، اس کا خاتمہ ممکن نہیں۔

مصنف کے بارے میں