کرپشن، ملک کی ترقی کی سب سے بڑی دشمن: وزیراعظم کا عالمی دن پر پیغام

02:59 PM, 9 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کرپشن کے خاتمے کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرپشن کے خلاف حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ایک شفاف اور جوابدہ معاشرہ قائم کیا جا سکے۔

وزیراعظم نے اس دن کے عالمی موضوع "نوجوانوں کے ساتھ متحد ہو کر کل کی سالمیت کی تشکیل" کو سراہا اور کہا کہ نوجوان کرپشن کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی ملک کی ترقی میں رکاوٹ ڈالتی ہے اور عوامی وسائل کے غلط استعمال سے سماجی عدم مساوات پیدا ہوتی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ان کی حکومت بدعنوانی کے خاتمے کے لیے نیب اور دیگر اداروں کے ذریعے سخت اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے میڈیا کو بھی شفافیت اور احتساب کے فروغ میں اہم قرار دیا اور تمام شہریوں سے کرپشن کے خلاف جنگ میں تعاون کی اپیل کی۔

مزیدخبریں