مدارس کی رجسٹریشن اور اصلاحات کے حوالے سے اہم اجلاس آج ہوگا

 مدارس کی رجسٹریشن اور اصلاحات کے حوالے سے اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: ملک  بھر کے مدارس کی رجسٹریشن اور اصلاحات کے حوالے سے آج ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں ہر مکتبہ فکر کے جید علما کرام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں مدارس کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اصلاحات کے حوالے سے علما کی تجاویز اور رائے لی جائے گی۔

اس موقع پر 2019 میں حکومت اور علماء کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو بھی زیر غور لایا جائے گا، جس میں مدارس کے رجسٹریشن اور نصاب میں تبدیلیوں پر اتفاق کیا گیا تھا۔ ڈی جی آر ای (ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مدارس) کے مطابق، 22 اکتوبر 2019 سے ملک بھر میں مدارس کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا تھا اور اب تک 17,653 مدارس اس میں رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

 ان مدارس کو معیاری تدریسی عمل فراہم کرنے کے لیے 598 مدارس میں 1,196 اساتذہ کو تعینات کیا گیا ہے، جبکہ 163 مدارس میں قومی نصاب کو متعارف کرایا گیا ہے۔اس کے علاوہ، اب تک 1,491 طالب علموں کو پاکستانی ویزے کے حصول اور توسیع میں بھی مدد فراہم کی گئی ہے، جس سے مدارس کے طلباء کو بین الاقوامی سطح پر تعلیم کے مواقع بڑھانے میں سہولت حاصل ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں