کپڑوں کے بعد انسانوں کو دھونے کے لیے ایک انوکھی "ہیومین واشنگ مشین" تیار

کپڑوں کے بعد انسانوں کو دھونے کے لیے ایک انوکھی

ٹوکیو:   جاپان میں ایک انوکھی "ہیومین واشنگ مشین" تیار کی گئی ہے جو کپڑے دھونے کی بجائے انسانوں کو صاف کرنے کا کام کرتی ہے۔ اس واشنگ مشین میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، جو انسانی جسم کا تجزیہ کرتی ہے اور پھر واش اور ڈرائی کا عمل شروع کرتی ہے۔

اس مشین کو جاپانی کمپنی سائنس کو (Science Co) نے تیار کیا ہے، اور یہ کسی لڑاکا طیارے کے کاک پٹ کی طرح دکھائی دیتی ہے۔ مشین کا مقصد ایک فرد کو صرف 15 منٹ میں صاف ستھرا کرنا ہے۔ اس مشین کو اوساکا کنسائی ایکسپو میں پیش کیا جائے گا جہاں لوگ اسے استعمال کر کے تجربہ حاصل کرسکیں گے۔

مشین کا عمل کچھ اس طرح ہوتا ہے کہ جب کوئی فرد اس کے پلاسٹک پوڈ میں داخل ہوتا ہے، تو 50 فیصد پوڈ گرم پانی سے بھر جاتا ہے، پھر تیز پانی کی دھاریں چھوٹے ایئر ببلز کے ساتھ خارج ہوتی ہیں۔ یہ ببلز جب پھٹتے ہیں تو طاقتور دباؤ پیدا کرتے ہیں، جس سے جسم کی سطح سے گرد وغبار صاف ہوجاتی ہے۔

مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مشین نہ صرف جسم کی صفائی کرتی ہے بلکہ AI ٹیکنالوجی کی مدد سے ذہن کو بھی سکون پہنچاتی ہے۔ پلاسٹک پوڈ میں موجود کرسی میں نصب الیکٹروڈز اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ نہانے کا عمل صحیح درجہ حرارت پر ہو، جبکہ AI ٹیکنالوجی ویڈیوز چلا کر اعصاب کو سکون دینے کی کوشش کرتی ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس مشین سے نہ صرف جسمانی صفائی ہوتی ہے بلکہ ذہنی طور پر بھی تازگی محسوس ہوتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ڈیزائن 1970 کی دہائی میں تیار کیا گیا تھا اور اسے پہلے کبھی عوام کے لیے جاری نہیں کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں